• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ میں پارلیمانی نظام حکومت کے حق میں قرارداد منظور


پارلیمنٹ کے ایوان بالا (سینیٹ) میں پارلیمانی نظام حکومت کے حق میں قرار داد منظور کرلی گئی۔

ایوان بالا میں قرارداد پیش کرنے والوں میں رضا ربانی، یوسف رضا گیلانی، شیری رحمان، شفیق ترین، اعظم نذیر تارڑ، سینیٹر مشتاق احمد، مولانا عبدالغفور حیدری، طاہر بزنجو،حاجی ہدایت اللّٰہ شامل ہیں۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ بانی پاکستانی قائداعظم محمد علی جناح ؒ نے وفاقی پارلیمانی طرز حکومت کا تصور پیش کیا۔

قرارداد میں کہا گیا کہ صدارتی حکومت سے وحدانی طرز حکومت قائم ہوجائے گی، لوگوں نے پارلیمانی طرز حکومت کےلیے انتھک جہدوجہد کی ہے۔

قرارداد کے متن میں مزید کہا گیا کہ اس کے لیے 1973 آئین کی از سر نو تخلیق درکار ہوگی اور نئے آئین پر اتفاق رائے ناممکن ہوجائے گا۔

قرارداد میں کہا گیا کہ کوئی اور طرز حکومت وفاق کے لیے تباہ کن نتائج کا باعث بنے گا، سینیٹ عزم کرتا ہے کہ پارلیمانی طرز حکومت کا تحفظ کریں گے۔

متن میں کہا گیا کہ سینیٹ سمجھتا ہے کہ وفاقی پارلیمانی حکومت کو ناکام ثابت کرنے اور صدارتی طرزحکومت کے لیے منظم مہم چلائی جارہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید