• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ: اسکول ایجوکیشن میں فیشل ریکگنیشن سسٹم کے نفاذ کیلئے کمیٹی تشکیل

صوبائی وزیر تعلیم سید سردار شاہ(فائل فوٹو)۔
صوبائی وزیر تعلیم سید سردار شاہ(فائل فوٹو)۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن نے فیشل ریکگنیشن سسٹم کے نفاذ کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔ 

کراچی سے جاری اعلامیہ کے مطابق اساتذہ اور عملے کی حاضری چہرے کی شناخت کے ذریعے لینے کے لیے اقدامات کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ 

صوبائی وزیر تعلیم سید سردار شاہ نے کہا کہ حاضری کے نظام کی تیاری کے لیے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ 

انھوں نے مزید کہا کہ موبائل ایپلیکیشن کی باقاعدہ لانچنگ عید کے بعد کی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید