• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم رمضان ریلیف پیکیج، ساڑھے 19 لاکھ سے زائد ڈیجیٹل ادائیگیاں

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیراعظم رمضان ریلیف پیکیج 2026ء کے تحت 19 لاکھ 55 ہزار 620 ڈیجیٹل ادائیگیاں کردی گئیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پرائم منسٹر رمضان ریلیف پیکیج 2026ء کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں بتایا گیا کہ رمضان پیکیج کے تحت 89 فیصد مستحق افراد کو ادائیگیاں کردی گئیں۔

بریفنگ میں وزیراعظم کو بتایا گیا کہ ریلیف پیکیج 2026ء کے تحت اب تک 19 لاکھ 55 ہزار 620 ڈیجیٹل ادائیگیاں ہوئیں۔

شہباز شریف نے مستحقین کو رقوم کی شفاف طریقے سے فراہمی پر تمام متعلقہ اداروں کو شاندار خراج تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ سوشل پروٹیکشن والٹس پاکستان میں فنانشل ٹیکنالوجیز ایک انتہائی اہم سنگ میل ہے۔

شہباز شریف نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی تمام ادائیگیاں سوشل پروٹیکشن والٹس کے ذریعے یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

قومی خبریں سے مزید