• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس پی سے بات چیت اور مذاکرات کا عمل خوشگوار ماحول میں جاری ہے، ناصر شاہ



وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ  کا کہنا ہے کہ پی ایس پی وفد سے بات چیت اور مذاکرات کا عمل خوشگوار ماحول میں جاری ہے، مشاورت کے ذریعے قوانین میں بہتری لانے کی کوشش احسن عمل ہے۔

سندھ حکومت اور پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور شروع ہوگیا، جو صوبائی وزیر ناصر شاہ  کی رہائش گاہ پر ہورہاہے۔

مذاکرات میں پی ایس پی کے وفد کی قیادت سابق ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرہ کررہے ہیں۔

ناصر شاہ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی جمہوری قدروں کی نگہبان ہے،  اختلافِ رائے کے باوجود، اتفاقِ رائےکاحصول ہی جمہوریت کا حُسن ہے، گفتگو اور مشاورت سے جمہوریت کو مضبوط کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔

دوسری جانب ترجمان وزیر بلدیات  کا کہنا ہے کہ پی ایس پی کے وفد میں حفیظ الدین، شبیر قائم خانی، اشفاق منگی، حسان صابر شریک ہیں، جبکہ حکومتی وفد کی نمائندگی سعید غنی، مکیش کمار چاؤلہ اور وقار مہدی کررہے ہیں۔

سندھ حکومت کے وزراء اور پی ایس پی وفد کے درمیان بلدیاتی ایکٹ پر گفتگو جاری رہی۔

قومی خبریں سے مزید