اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) نواب آف بہاولپور کے صاحبزادے شہزادہ بہاول عباسی نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی ۔انہوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات میں کیا اور ان کی قیادت پربھرپوراعتمادکااظہارکیا۔ اس موقع پر وزیر صنعت و پیداوار خسرو بختیار اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برا ئے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم بھی موجود تھے۔نواب بہاول عباسی نے وزیراعظم کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔