• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ اعلیٰ سندھ عدالت میں پیش، نیب کو نوٹس جاری


اسلام آباد کی احتساب عدالت میں نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس کی سماعت کے دوران وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت دیگر پیش ہوئے، عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کر دیا۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج اصغر علی نے ریفرنس کی سماعت کی۔

نیب پراسیکیوٹر وسیم جاوید نے عدالت کو بتایا کہ شریک ملزم محمد علی کے اثاثوں سے متعلق تفصیلات لے رہے ہیں، ملزم کے صرف 1 بند بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات ملی ہیں۔

شریک ملزمان کی جانب سے نیب ریفرنس کو اسلام آباد کی احتساب عدالت میں چیلنج کر دیا گیا۔

عدالت میں عبد الغنی میمن، آغا واصف، نجم الحسنین اور دیگر ملزمان نے بریت کی درخواستیں دائر کر دیں۔

درخواستوں پر احتساب عدالت اسلام آباد نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 28 فروری تک ملتوی کر دی۔

قومی خبریں سے مزید