• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپین یونین کی سفیر کا شاہ محمود قریشی کے اعزاز میں عشائیہ

پاکستان میں یورپین یونین کی سفیر اندرولا کامینارا نے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے اعزاز میں عشائیہ دیا ہے۔

اس عشائیے میں یورپین یونین کے 16 ممبر ممالک کے سفیروں نے شرکت کی۔

اس موقع پر پاکستان اور یورپین یونین کے دیرینہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ان میں مزید اضافے اور باہمی تعلق کو مظبوط بنانے پر گفتگو کی گئی۔

یاد رہے کہ اس سال یورپین یونین اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو 60 سال ہوجائیں گے، اس حوالے سے گفتگو بھی اس عشائیے کا اہم موضوع تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید