• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم سے معروف صنعت کاروں اور تاجروں کے وفد کی ملاقات


وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں معروف صنعت کاروں اور تاجروں کے وفد سے ملاقات کی ہے۔

ا علامیے کے مطابق ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وفاقی وزراء میں اسد عمر، حماد اظہر ،خسرو بختیار، فواد چوہدری، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور وزیر مملکت فرخ حبیب موجود تھے۔

اس موقع پر حکومت اور صنعت کاروں نے کم سے کم ماہانہ اجرت بڑھانے پر اتفاق کیا اور صنعتوں کے فروغ کے لیے طویل المدت پالیسیوں کے تسلسل پر زور دیا۔

وزیراعظم عمران کان نے گفتگو کے دوران کہا کہ صنعت کار اور بزنس مین عام آدمی کو ریلیف کے لیے حکومت کے ساتھ مل کر چلیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت عالمی منڈی میں مہنگائی اور اس کی وجہ سے عوام پر بوجھ کا احساس رکھتی ہے، عام آدمی کو مہنگائی کے اثرات سے بچانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ آئی ٹی اور ٹیکسٹائل کی برآمدات کی پالیسی کےثمرات واضح نظر آرہے ہیں، ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات21 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری اور کاروبار کے فروغ کے لیے تاریخی اقدامات کیے جو پہلے کسی نے نہیں کیے۔

وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ کاروبار دوست پالیسیوں سے 10 بڑی کمپنیوں نے پچھلے سال 929 ارب منافع کمایا، اگلے سال 26 ارب ڈالر کی برآمدات متوقع ہیں۔

اس دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دفاعی پیداوار میں پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر میں اشتراک سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کی خاطر حکومتی پالیسیوں پر عمل درآمد کے لیے پورا ساتھ دیں گے۔

قومی خبریں سے مزید