• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت ملکی دولت واپس لانے میں ناکام، 63 فیصد کی رائے


پاکستان کی اکثریت سمجھتی ہے کہ حکومت ملکی دولت واپس لانے میں ناکام ہوگئی ہے۔

پلس کنسلٹنٹ کے سروے میں 63 فیصد پاکستانیوں نے کہا کہ حکومت ملکی دولت واپس لانے میں ناکام رہی ہے۔

سروے میں عوام کی اکثریت اپوزیشن کےد عوؤں سے بھی غیر مطمئن نظر آئی ہے۔

پلس کنسلٹنٹ کے تازہ سروے میں 65 فیصد پاکستانیوں نے خراب معاشی حالات کی ذمے دار ی حکومت پر عائد کی ہے جبکہ 29 فیصد نے سابق حکومتوں کو ذمے دار قرار دیا۔

سروے میں 51 فیصد پاکستانیوں نے ملکی معیشت کو عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے حوالے کرنے کے اپوزیشن کے الزام کو غلط قرار دیا ہے۔

پلس کنسلٹنٹ کے سروے میں 84 فیصد نے ملک کا سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی، 80 فیصد نے بیروزگاری اور 37فیصدنے کرپشن کو قرار دیا۔

قومی خبریں سے مزید