• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولٹری کو کم قیمت گندم سے ملک کو کتنا نقصان ہوا؟


مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا تنویر حسین کی زیر صدارت پبلک اکاونٹس کمیٹی (پی اے سی) کا اجلاس ہوا۔

دوران اجلاس آڈٹ حکام نے بتایا کہ پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کو کم قیمت پر گندم دی گئی، جس سے 1 ہزار 315 ملین کا نقصان ہوا۔

اس پر دوران اجلاس منزہ حسن نے استفسار کیا کہ پولٹری ایسوسی ایشن کو کم قیمت پر گندم دینے کا حکم کیسے دیا جاسکتا ہے؟

اس موقع پر سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ شاہد خاقان کم قیمت پر ایل این جی پر پکڑے جاتے ہیں تو ان کو بھی پکڑنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس معاملے پر جی آئی ٹی بننی چاہیے، یہ حکومت جائے تو یہ سارے نیب کے کیس ہوں گے۔

خواجہ محمد آصف نے جواباً کہا کہ یار چھوڑو کب تک نیب کے پیچھے لگے رہیں گے، ایف آئی اے اور نیب کمپرومائزڈ ادارے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید