ملتان (سٹاف رپورٹر)آئی جی ریلوے پولیس پاکستان نےافسران کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں ، نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی ایس پی اے ریلوے لاہور ڈویژن شاہد نواز کو ڈی ایس پی سکینڈملتان ڈویژن تعینات کرنے کے ساتھ ایس پی ملتان ڈویژن کا اضافی چارج بھی دیا گیا ہے قبل ازیں ایس پی کا چارج انسپکٹر رانا افتخار کے پاس تھا اسی طرح لائن کلوز ڈی ایس پی دلاور میمن کو اپنی سابق تعیناتی پر رپورٹ کرنے کے ساتھ ساتھ ایس پی کوئٹہ کی اضافی ذمہ داری دی گئی ہے انسپکٹر ریلوے پولیس لاہور صائمہ یاسمین کو ڈی ایس پی اے لاہور کی اضافی ذمہ داری بھی سونپی گئی ہے۔