ملتان(سٹاف رپورٹر ) شعور ترقیاتی تنظیم کے صدر شاہد محمود انصاری کوآرڈی نیٹر سول سو سائٹی فورم و سابق چیر پرسن وومن شیلٹر ہوم دارالامان ظل فاطمہ ایڈ ووکیٹ ، سابق چیئرپرسن پنجاب بار کونسل ہیومن رائٹس کمیٹی جنوبی پنجاب یاسمین خاکوانی ، سابق چئیر پرسن وومن کرائسس سنٹر ملتان سیدہ عمرانہ ، وومن پروٹیکشن سوشل ایکٹیویسٹ ریشم خان ، وومن پروٹیکشن سوشل ایکٹیویسٹ ملک امیر نواز ، مرزا مدثر بیگ ایڈ ووکیٹ ، اقبال خان بلوچ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کے لیے سماجی تحفظ کے مؤثر اقدامات کا نہ ہونا لمحہ فکریہ ہےتعلیم اور صحت کے شعبے میں بھی خواتین کی صورتحال ابتر اورافسوسناک ہے ۔