ملتان( سٹاف رپورٹر )ایس ایس پی آپریشنز کی جانب سے تھانہ گلگشت میں کھلی کچہری ،سائلین کے مسائل سنے اور حل کیلئے فوری احکامات جاری کیے،تفصیل کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز کامران عامر خان کی جانب سے تھانہ گلگشت میں سائلین کے مسائل سننے کیلئے کھلی کچہری کس انعقاد کیا گیا، کھلی کچہری میں آنے والے سائلین کے کامران عامر خان نے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز کو احکامات جاری کیے، اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز کامران عامر خان کا کہنا تھا کہ سائلین کے مسائل میرٹ پر حل کرنا میری اولین ترجیح ہے۔