• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر ہسپتال ، ایک سال سے تقرر ناموں سے محروم سیلیکٹڈملازمین کا عدالت سے رجوع

ملتان ( سٹاف رپورٹر) نشتر ہسپتال ٹو میں بھرتی کیلئے تمام پراسس مکمل کرکے سیلیکٹ ہونے والے ملازمین ایک سال گزرنے کے باوجود تقرر نامےحاصل نہ کر سکے ،بالآخر انہیں عدالت عالیہ ملتان بنچ سے رجوع کرنا پڑا،وقت کی کمی کے باعث گزشتہ روز ان کی پیٹیشنز کی جسٹس مزمل اختر شبیر کی عدالت میں سماعت نہ ہوسکی، پٹیشنرز نے فاضل عدالت سے استدعا کی ہے کہ موجودہ پراسس کو روکا جائے اور گزشتہ سال سیلیکٹ ہونے والے امیدواروں کو تقرر نامے جاری کئے جائیں۔
ملتان سے مزید