ملتان( سٹاف رپورٹر ) پولیس نے14سالہ لڑکے سےمبینہ زیادتی اور وڈیو بنانے کی اطلاع پرملزم کیخلاف کارروائی شروع کردی ۔قطب پور پولیس کو موضع ہمروٹ سے محمد فاروق نے بتایا کہ میرے بھانجے محمد شاہد کے ساتھ ملزم ہمارے ہمسایہ کاشف نے مبینہ زیادتی کی جس کی وڈیو بنالی ملزم نے شاہد کے موبائل پر وڈیو سینڈ کرکے دوبارہ مبینہ زیادتی کرنے کے لیئے بلیک میل کیا پولیس نے اطلاع پر ملزم کیخلاف کارروائی شروع کردی-