ملتان (سٹاف رپورٹر)فوڈ اتھارٹی ٹیموں نےگلشن مارکیٹ میں معروف پیزا پوائنٹ کو غیر معیاری گوشت کا استعمال کرنے پر 50 ہزار روپے، چوک کمہاراں والا میں ریسٹورنٹ کو بدبودار فریزر میں خوراک کی سٹوریج پر 30 ہزار، یعقوب ٹاؤن میں پاپڑ فیکٹری کو گندگی، حشرات کی بھرمار پر 20 ہزار روپے،لاثانی کالونی میں مربہ یونٹ کو20 ہزار روپے، بستی نور روڈ پر کریانہ سٹور کو ممنوعہ گٹکا فروخت کرنے پر 15 ہزار، نشاط گرلز سکول کے قریب ایم ڈی اے چوک پر فاسٹ فوڈ پوائنٹ کو غیر معیاری اجزاء کے استعمال پر 15 ہزار اور بوسن روڈ پکی پل پر سویٹس شاپ کو15 ہزار روپے جرمانہ کیا ۔