ملتان(سٹاف رپورٹر ) صدر جلالپور کے علاقے محکمہ صحت نے سپیشل برانچ کی نشاندہی پر اتائی ڈاکٹر کا کلینک سیل کردیا ۔موضع ہلال وجہ میں محکمہ صحت کے ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر حسیب کھوکھر کی سربراہی میں سپیشل برانچ کی نشاندہی پر کارروائی کرتے ہوئے اتائی ڈاکٹر آصف موچی کا کلینک سیل کردیا جس کیخلاف پولیس نے کارروائی شروع کردی ۔