ملتان (سٹاف رپورٹر)ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کے طلباء و طالبات محکمہ زراعت پنجاب توسیع کے ساتھ مل کر زیادہ گندم اگاؤ مہم کے لیے سرگرم عمل ہیں۔ کسانوں میں گندم کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی بارے پمفلٹس اور لٹریچر دیے جا رہے ہیں جن کاشتکاروں نے سارھے 12 ایکڑ سے 25 ایکڑ گندم کاشت کریں گے ان کے لیے مفت 1000 ٹریکٹر بذریعہ قر اندازی دیے جائیں گے۔گندم اگاؤ مہم کے سلسلے میں زرعی یونیورسٹی ملتان میں ہیلپ ڈیسک بھی بنایا گیا ہے جس کے تحت طلباء کی نگرانی کی جاتی ہے۔اب تک تقریبا 90 فیصد ٹارگٹ رقبے پر گندم کاشت کی جا چکی ہے۔