• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور کی طرز پر ملتان شہر میں بھی جدید ٹریفک سگنلز سسٹم لگا نے کا فیصلہ

ملتان (سٹاف رپورٹر ) ایم ڈی اے کا ملتان شہر کی ٹریفک کو کنٹرول کرنے اور حادثات کی روک تھام کے لیے بڑا اقدام ۔ لاہور کی طرز پر ملتان شہر میں بھی جدید ٹریفک سگنلز سسٹم لگا نے کا فیصلہ ۔ ایم ڈی اے کی جانب سے نواں شہر چوک اور عید گاہ چوک پر انٹرنیشنل اسٹینڈرزکے مطابق جدید سگنل سسٹم لگائے جائیں گے۔ ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے رانا سلیم احمد خان کا نواں شہر چوک اور عید گاہ چوک پر جدید سگنل لگانے کے لئے وزٹ۔وزٹ کے دوران ڈائریکٹر ٹریفک انجیئنرنگ اینڈ ٹرانسپورٹ پلاننگ راؤ زکا الرحمن ،ڈائریکٹر انجینئرنگ رانا وسیم ان کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے رانا سلیم احمد خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملتان شہر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک مسائل اور حادثات کی روک تھام کے لئےپرانے ٹریفک سگنلز کو اپگریڈ کر کے نئے جدید سگنل سسٹم انسٹال کیا جا رہا ہے۔
ملتان سے مزید