کراچی(جنگ نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی اور آئیوری کوسٹ کے وزیر خارجہ نے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے تجارتی اور سفارتی تعلقات مضبوط کرنے پر زور دیا ہے۔اس حوالےسے تفصیلات بتاتے ہوئے پاکستان میں تعینات آئیوری کوسٹ کے اعزازی قونصل جنرل فضل دادا کریم بھائی نے کہا ہے کہ پاکستان اورآئیوری کوسٹ کے تعلقات میں بہتری سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کو فروغ ملے گا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نےآئیوری کوسٹ کے وزیر خارجہ کو 22؍مارچ کو ہو نے والی او آئی سی میں شرکت پر خوش آمدید کہا اور انکے لئے نیک خواہشات کااظہارکیا۔اس موقع پر فضل کریم دادا بھائی کا کہناتھاکہ بہت جلد آئیوری کوسٹ کے وزیر خارجہ پاکستان کا دورہ کرینگے۔