• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
شیخوپورہ (نمائندہ جنگ )ڈی سی او ارقم طارق نے شب برات کے موقع پر ضلع بھر کی ریونیو حدود میں امن و امان قائم رکھنے اور کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعہ کی روک تھام کیلئے ضلع شیخوپورہ میں ہوائی فائرنگ ،اسلحہ کی نمائش ،آتش بازی کرنے ،پٹاخے چلانے پر دفعہ 144کے تحت پابندی عائد کر دی ہے ۔آتش بازی کے سامان کی فروخت پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔دفعہ 144کا نفاذ دو دن 22،23مئی 2016تک موثر رہے گا۔
تازہ ترین