• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے پی سی آر ٹیسٹ کی قیمت مقرر کردی


سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے کویڈ پی سی آر ٹیسٹ کی قیمت چار ہزار پانچ سو روپے مقرر کر دی۔

گھر سے سیمپل لے کر کورونا ٹیسٹ کرانے کی فیس چار ہزار 8 سو روپے مقرر کردی گئی ہے۔
گھر سے سیمپل لے کر کورونا ٹیسٹ کرانے کی فیس چار ہزار 8 سو روپے مقرر کردی گئی ہے۔

سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پہلے کورونا ٹیسٹ کی قیمت 6 ہزار پانچ سو روپے مقرر تھی، گھر سے سیمپل لے کر کورونا ٹیسٹ کرانے کی فیس چار ہزار 8 سو روپے مقرر کردی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ لیبارٹریوں سے کروانے کی قیمت بارہ سو روپے مقررکی گئی ہے۔

سربراہ سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن احسن قوی کا کہنا ہے کہ کراچی کی تمام لیبارٹریوں اور اسپتالوں کے ساتھ میٹنگ کے بعد قیمتیں طے کی گئی ہیں، کورونا ٹیسٹ کی زیادہ قیمت لینے والوں کے خلاف عوام ہیلتھ کیئر کمیشن کو شکایت کریں۔

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن بھی کورونا ٹیسٹ کی زیادہ سے زیادہ قیمت 4 ہزار 8 سو روپے مقرر کر چکا ہے

قومی خبریں سے مزید