• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں کورونا پی سی آر ٹیسٹ پر کتنی لاگت آتی ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان میں کورونا پی سی آر ٹیسٹ پر لاگت کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

پتھالوجسٹ ڈاکٹر ذیشان انصاری کا بتانا ہے کہ چائنیز کٹ کے ساتھ کورونا کا پی سی آرٹیسٹ 12 سو سے 13 سو میں ہوجاتا ہے، ترکی اور یورپین کٹس کے ساتھ کورونا پی سی آر ٹیسٹ پر2 ہزار تک لاگت آتی ہے۔

ذیشان انصاری نے انکشاف کیا ہے کہ فلاحی ادارہ الخدمت کورونا کا پی سی آرٹیسٹ 3000میں کر رہاہے، بچت بھی ہورہی ہے، پرائیویٹ ادارے کورونا کا ٹیسٹ 4 ہزار سے سات ہزار روپے تک میں کر رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں کورونا پی سی آر ٹیسٹ کا سارا سامان باہر سے آتا ہے، میڈیکل امپورٹ مافیا نےکورونا پی سی آرکٹس ، سامان کی درآمد پر اربوں کمائے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کورونا پی سی آر کٹس مقامی طور پر تیار ہونی چاہیے، صوبائی ہیلتھ کیئر کمیشن اور این سی او سی کواس پر کردار ادا کرنا چاہیے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سرکاری اداروں کی استعداد بڑھا کرپرائیوٹ اداروں کی قیمتیں بھی کم کی جاسکتی ہیں ، بھارت میں پی سی آر ٹیسٹ کٹس اور دیگر سامان مقامی طور پر تیار ہوتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید