• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر نوشین کی ہلاکت کی عدالتی تحقیقات کا حکم


چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے چانڈکا میڈیکل کالج کی ایم بی بی ایس کی طالبہ ڈاکٹر نوشین کی ہلاکت کی عدالتی تحقیقات کا حکم دے دیا، سیشن جج لاڑکانہ کو 30دن میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے حکومت سندھ اور شہید بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ کی درخواست پر عدالتی تحقیقات کا حکم جاری کر دیا ہے۔

سیشن جج کو بھیجے جانے والے خط کے ساتھ ساتھ محکمہ داخلہ سندھ نے ایس ایس پی لاڑکانہ کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ تحقیقات میں مکمل تعاون کریں اور شواہد سیشن جج کو پیش کریں۔

واضح رہے کہ چانڈکا میڈیکل کالج کی چوتھے سال کی طالبہ ڈاکٹر نوشین کی گزشتہ سال 24 نومبر کو ہاسٹل کے کمرے سے پھندا لگی لاش ملی تھی ۔

قومی خبریں سے مزید