• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاڑکانہ میں خاتون کا قتل، 3 ملزمان گرفتار

فائل فوٹو
فائل فوٹو

لاڑکانہ پولیس نے 10 روز قبل خاتون کے قتل میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایس ایس پی لاڑکانہ نے خاتون کے قتل میں ملوث تینوں ملزمان کی گرفتاری کی تصدیق کی۔

انہوں نے کہا کہ ملزمان میں مقتولہ کی ملازمہ اس کا شوہر اور ایک رشتےدار شامل ہیں، جو اب پولیس کی حراست میں ہیں۔

ایس ایس پی لاڑکانہ نے مزید کہا کہ ملزمہ نےشوہر اور رشتےدار کے ساتھ مل کر ڈکیتی کا پلان بنایا، دوران ڈکیتی ملزمان نے خاتون کو باندھ کر منہ میں کپڑا ڈالا۔

اُن کا کہنا تھا کہ دم گھوٹنے کے باعث خاتون جاں بحق ہوگئی جبکہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے زیورات اور نقدی بھی برآمد کرلی گئی۔

قومی خبریں سے مزید