• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

1 روز میں 16 ہزار سے زائد کورونا مریض شفایاب

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان میں کورونا وائرس کی پانچویں لہر کے وار مسلسل جاری ہیں، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 43 ویں نمبر پر ہے، جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس کے کیسز کی شرح 9 اعشاریہ 67 فیصد ریکارڈ کی گئی، مزید 28 مریض زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ مزید 16 ہزار سے زائد مریض شفایاب ہو گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 6 ہزار 137 کیسز سامنے آئے ہیں، جبکہ مزید 16 ہزار 347 مریض اس سے شفایاب ہو گئے۔

پاکستان بھر میں اب تک 29 ہزار 448 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کُل مریضوں کی تعداد 14 لاکھ 54 ہزار 800 ہو چکی ہے۔

ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح 9 اعشاریہ 67 فیصد ہو گئی


ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 91 ہزار 620 زیرِ علاج مریضوں میں سے 1 ہزار 649 کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 13 لاکھ 33 ہزار 732 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 63 ہزار 413 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 53 لاکھ 22 ہزار 136 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں اب تک کُل 18 کروڑ 6 لاکھ 61 ہزار 534 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں، 8 کروڑ 39 لاکھ 46 ہزار 354 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے جبکہ 27 لاکھ 58 ہزار 593 افراد بوسٹر ڈوز لگوا چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 5 لاکھ 49 ہزار 872 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 7 ہزار 878 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 87 ہزار 407 مریض پورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 230 ہو چکی ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 710 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 6 ہزار 37 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 30 ہزار 872 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 985 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 40 ہزار 355 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 761 مریض وفات پا چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 34 ہزار 711 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 368 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 10 ہزار 873 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 189 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید