ایران کے 50 ارکان پارلیمنٹ کے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگئے۔
رکن پارلیمان علی رضا سلیمی نے ایرانی خبر ایجنسی کو بتایا کہ ایرانی پارلیمان کا ہفتہ وار اجلاس صحت کے قواعدوضوابط کے ساتھ ہوگا۔
واضح رہے کہ گذشتہ برس اپریل میں متعدد ارکان پارلیمان کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر ایرانی پارلیمنٹ کے اجلاس دو ہفتوں کے لیے معطل کر دیے گئے تھے۔
اومی کرون ویرینٹ کے باعث ایران میں حالیہ دنوں میں کورونا کے یومیہ کیسز 30 ہزار سے زیادہ رپورٹ ہورہے ہیں۔