• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر آج 92 برس کی عُمر میں دنیا سے کوچ کرگئیں اور اس وقت بھارت سمیت دُنیا بھر میں موجود گلوکارہ کے چاہنے والے بےحد اُداس ہیں۔ 

وہ بہن بھائیوں میں سب سے بڑی تھیں، مینا کھڈیکر، آشا بھوسلے، اوشا منگیشکر اور ہردے ناتھ منگیشکر ان کے بہن بھائیوں میں شامل ہیں۔ 

مختلف زبانوں میں ان کے 30,000 سے زیادہ گانوں کے ساتھ، ہم نے اس فہرست کے لیے بالی ووڈ کے 10 سب سے یادگار گانوں کا انتخاب کیا ہے۔

آئیے لتا منگیشکر کے 10 سب سے زیادہ مقبول گانوں پر ایک نظر ڈالیں:

لگ جا گلے:

 لتا منگیشکر کی سُریلی آواز میں تیار کیے گئے گانے ’لگ جا گلے‘ میں منوج کمار اور سادھنا شیوداسانی شامل تھے، اس گانے کی موسیقی مدن موہن نے ترتیب دی تھی اور اس کے بول راجہ مہندی علی خان نے لکھے ہیں۔

عجیب داستان ہے یہ:

سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے رومانوی ٹریکس میں سے ایک ’عجیب داستان ہے یہ‘ فلم ’دل اپنا اور پریت پرائی‘ کا ہے۔ اس فلم میں راج کمار، مینا کماری اور نادرا نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔ شنکر جے کشن کی طرف سے کمپوز کیا گیا گانا لتا منگیشکر نے اپنی سُریلی آواز میں گایا تھا۔

رنگیلا رے:

یہ گانا فلم  ’پریم پجاری‘ کا ہے جس میں دیو آنند، وحیدہ رحمان، نادیہ گمل، پریم چوپڑا اور مدن پوری نے اداکاری کی تھی۔

 ارے رے ارے:

شاہ رخ خان اور مادھوری ڈکشٹ پر مشتمل ’دل تو پاگل ہے‘ بالی ووڈ کی سپر ہٹ فلموں میں سے ایک ہے۔ اور فلم کا گانا ’ ارے رے ارے‘ کون بھول سکتا ہے، لتا منگیشکر کی سُریلی آواز میں تیار کیے گئے اس گانے کی موسیقی اتم سنگھ نے ترتیب دی تھی۔

جیا جلے:

جب لتا منگیشکر سے ان کے پسندیدہ گانوں کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا ’جیا جلے‘ ان کے پسندیدہ گانوں میں سے ایک ہے۔ پریتی زنٹا اور شاہ رخ خان پر فلمائے گئے اس گانے کو اے آر رحمان نے ترتیب دیا تھا۔

میرے خوابوں میں جو آئے:

یہ گانا شاہ رخ خان اور کاجول کی فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ کا سُپر ہٹ گانا تھا۔

بھیگی بھیگی راتوں میں:

یہ گانا راجیش کھنہ، زینت امان، پریم چوپڑا اور اسرانی کی فلم ’اجنبی‘ کے ہٹ گانوں میں سے ایک ہے، اس گانے کو آر ڈی برمن نے کمپوز کیا تھا جبکہ اس کے بول آنند بخشی نے لکھے تھے۔

ہم کو ہم ہی سے چُرا لو:

یہ گانا فلم ’محبتیں‘ کے لیے لتا منگیشکر اور ادت نارائن نے گایا تھا۔ موسیقی جتن للت کی جوڑی نے ترتیب دی تھی اور اس کے بول آنند بخشی کے تھے۔

پیار ہوا اقرار ہوا:

’پیار ہوا اقرار ہوا‘ فلم ’شری 420‘ کے سدا بہار گانوں میں سے ایک ہے، جسے لتا منگیشکر نے گایا تھا ۔

آج پھر جینے کی تمنا ہے:

یہ گانا فلم  ’گائیڈ‘ کا ہے جس میں دیو آنند اور وحیدہ رحمان نے اداکاری کی ہے۔ اس کی موسیقی سچن دیو برمن نے ترتیب دی تھی اور اسے شیلندرا نے لکھا تھا۔

واضح رہے کہ فنِ گلوکاری کے ذریعے بھارتی فلم نگری پر طویل عرصے راج کرنے والی بھارتی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر آج انتقال کر گئی ہیں۔

92 سالہ لتا منگیشکر گزشتہ ماہ کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد سے ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں زیرِ علاج تھیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید