• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابر اعظم نے لتا منگیشکر کی موت پر کیا کہا؟

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھی بھارتی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر کی موت پر شدید دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے پیغام جاری کیا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں بابر اعظم نے کہا کہ ’لتا منگیشکر کے انتقال سے ایک سنہری دور کا خاتمہ ہوا ہے۔‘

بابر اعظم نے کہا کہ ’لتا منگیشکر کی جادوئی آواز اور میراث دنیا بھر کے لاکھوں لوگوں کے دلوں میں زندہ رہے گی۔‘

اُنہوں نے مزید کہا کہ ’لتا منگیشکر ایک بے مثال آئیکن تھیں۔‘

واضح رہے کہ فنِ گلوکاری کے ذریعے بھارتی فلم نگری پر طویل عرصے راج کرنے والی بھارتی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر آج انتقال کر گئی ہیں۔

92 سالہ لتا منگیشکر گزشتہ ماہ کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد سے ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں زیرِ علاج تھیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید