• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان چین کے 4 روزہ دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے —فائل فوٹو
وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان چین کے 4 روزہ دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے —فائل فوٹو

وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان چین کے 4 روزہ دورے کے بعد اتوار کی سہ پہر وطن واپس پہنچ گئے۔

اتوار کی صبح بیجنگ سے اسلام آباد کے لیے روانگی سے قبل عمران خان نے وفد کے ہمراہ چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی۔

بیجنگ ایئر پورٹ پر پاکستانی سفارت خانے کے عہدے داروں نے عمران خان کو الوداع کیا۔

وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیرِ خزانہ شوکت ترین، وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری، وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر اور مشیرِ تجارت بھی وزیرِ اعظم عمران خان کے ہمراہ پاکستان واپس پہنچے ہیں۔

وزیرِ اعظم عمران خان کو واپس لانے والے خصوصی طیارے نے سہ پہر 4 بجے اسلام آباد کے نور خان ایئر بیس پر لینڈ کیا۔

قومی خبریں سے مزید