• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شتروگھن سنہا نے لتا منگیشکر کو کن الفاظ میں یاد کیا؟


معروف بھارتی اداکار شتروگھن سنہا نے لتا منگیشکر کی موت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا۔

انہوں نے اپنے پیغام میں بھارت کی لیجنڈ گلوکارہ کو زبردست خراج عقیدت بھی پیش کیا۔

شتروگھن سنہا نے لتا منگیشکر کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا شعر پڑھا۔

اُنہوں نے لکھا کہ ’ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پر روتی ہے، بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا‘۔

بھارتی اداکار نے مزید کہا کہ لتا منگیشکر نے 30 ہزار سے زائد گانے گائے، میوزک اور گیت سنگیت کی 80 سال خدمت کی۔

انہوں نے کہا کہ تمام ہی میوزک ڈائریکٹرز کی خواہش رہی ہے کہ لتا جی کے ساتھ ان کا گانا ہوجائے، میں لیجنڈ گلوکارہ کا بہت زبردست قدردان رہا ہوں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید