• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صرف 35 فیصد تنخواہ دار طبقہ انکم ٹیکس دیتا ہے، ترجمان وزارت خزانہ

وزارت خزانہ کے ترجمان اور ماہر معاشیات مزمل اسلم نے کہا ہے کہ پاکستان میں صرف 35 فیصد تنخواہ دار طبقہ انکم ٹیکس دیتا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کے دوران وزارت خزانہ کے ترجمان نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کا چھٹا ریویو بہت سخت تھا۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے ہمیں ابھی تک 3 ارب ڈالر دیے ہیں، 3 ارب باقی ہیں، ہم عالمی مالیاتی ادارے کی سخت شرائط پوری کرچکے ہیں۔

مزمل اسلم نے مزید کہا کہ پاکستان میں ڈائریکٹ اور ان ڈائریکٹ ٹیکس کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 35 فیصد تنخواہ دارطبقہ انکم ٹیکس دیتا ہے، ہمیں لوگوں سے ڈائریکٹ انکم ٹیکس لینا ہے۔

وزارتِ خزانہ کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ چھٹے ریویو میں آئی ایم ایف کی شرائط بہت سخت تھیں، جو پوری کرچکے۔

قومی خبریں سے مزید