منی لانڈرنگ ریفرنس میں شہباز شریف کے شریک ملزم علی احمد خان نے درخواست ضمانت دائر کردی ۔
لاہور کی احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ ریفرنس میں شہباز شریف کے شریک ملزم علی احمد خان نے اپنے وکیل کی وساطت سے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دائر کی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ نیب حکام کا منی لانڈرنگ کیس بدنیتی پر مبنی ہے اور نیب حکام نے تفتیش غیر منصفانہ طور پر کی، عدالت سے استدعا ہے کہ درخواست ضمانت منظور کی جائے۔
عدالت نے درخواست ضمانت پر کارروائی کرتے ہوئے نیب حکام سے 11 فروری تک جواب طلب کرلیا ہے۔