• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق پارلیمنٹیرین بشریٰ رحمٰن کورونا کے باعث انتقال کر گئیں


معروف کالم نگار، ادیبہ اور سابق پارلیمنٹیرین بشریٰ رحمٰن 77 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

بشریٰ رحمٰن کے بیٹے حسن نے والدہ کی وفات کی تصدیق کی اور بتایا کہ اُن کی والدہ کورونا میں مبتلا اور عرصے سے بیمار تھیں۔

بشریٰ رحمٰن29 اگست 1944ءکو بہاول پور میں پیدا ہوئیں، بشریٰ رحمٰن کی شادی لاہور کے صنعتکار میاں عبدالرحمٰن سے ہوئی۔

بشریٰ رحمٰن1985ء اور1988ء میں رکن پنجاب اسمبلی بنیں،  2002 ءاور 2008 ء میں مسلم لیگ ق کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی رہیں۔

بشریٰ رحمٰن نے 13سے زائد کتابیں لکھیں ساتھ ہی وہ طویل عرصے تک کالم بھی لکھتی رہیں۔

بشریٰ رحمٰن کی نمازجنازہ آج بعد نمازعصر احمد بلاک نیو گارڈن ٹاؤن میں ادا کی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید