• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، آن لائن شراب فروخت کرنیوالے گروہ کے 2 ملزمان گرفتار

کراچی، آن لائن شراب فروخت کرنیوالے گروہ کے 2 ملزمان گرفتار
کراچی، آن لائن شراب فروخت کرنیوالے گروہ کے 2 ملزمان گرفتار

کراچی میں ہر طرح کے سامان کی طرح شراب بھی آن لائن فروخت کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، اس سلسلے میں فریئر پولیس نے ایک کارروائی کے دوران 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

فریئر تھانے کے ایس ایچ او وقار تنولی کے مطابق ملزمان روہد کمار اور راکیش کمار ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی، کلفٹن اور دیگر پوش علاقوں سے آن لائن ملنے والے آرڈرز پر شراب سپلائی کرتے ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان کو اسنیپ چیکنگ کے دوران گرفتار کیا گیا۔

ملزمان کی گاڑی سے تلاشی کے دوران شراب کی بوتلیں اور بیئر کے کارٹن برآمد ہوئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان روہد کمار اور راکیش کمار کے خلاف فریئر تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید