• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹاک ٹاکر سے دست درازی، ریمبو کی ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری

لاہور ہائی کورٹ نے ٹک ٹاکر عائشہ اکرم سے دست درازی کیس میں ملزم عامر سہیل عرف ریمبو کی ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا
لاہور ہائی کورٹ نے ٹک ٹاکر عائشہ اکرم سے دست درازی کیس میں ملزم عامر سہیل عرف ریمبو کی ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا

لاہور ہائی کورٹ نے لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاکر عائشہ اکرم سے ہونے والی دست درازی کے کیس میں ملزم عامر سہیل عرف ریمبو کی ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

عدالتِ عالیہ نے اپنے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کروانے میں 3 روز کی تاخیر ہوئی، مقدمہ 3 روز کی تاخیر سے درج کروانے کا کوئی مناسب جواز نہیں۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملزم ریمبو کو ابتدائی طور پر موقع کا گواہ بنایا گیا، ملزم عامرسہیل ریمبو کو بعد ازاں تتیمہ بیان کے ذریعے ملزم بنایا گیا۔

لاہور ہائی کورٹ نے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ ریمبو کو ملزم بنانے کے تتیمہ بیان کی اہمیت کا فیصلہ ٹرائل کورٹ کرے گی۔

تحریری فیصلے میں عدالت نے کہا ہے کہ کیس کے شریک ملزم ضمانت پر رہائی پا چکے ہیں، جبکہ ملزم ریمبو پہلے اسی نوعیت کے کسی کیس میں ملوث نہیں پایا گیا۔

لاہور ہائی کورٹ نے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم ریمبو پولیس کو مزید تفتیش کے لیے درکار نہیں ہے، اس کا کیس مزید تحقیقات کا متقاضی ہے۔

تحریری فیصلے میں لاہور ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ ملزم کی ضمانت کے فیصلے میں عدالت کی آبزرویشن ٹرائل کیس پر اثر انداز نہیں ہو گی۔

واضح رہے کہ عدالتٍ عالیہ نے گزشتہ روز ملزم ریمبو کو 1 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید