• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپتال میں زیرِ علاج اداکار مسعود اختر کی تصویر سامنے آگئی

مسعود اختر پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا ہیں
مسعود اختر پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا ہیں

لاہور کے گنگا رام اسپتال میں زیرِ علاج ورسٹائل اداکار مسعود اختر کی اسپتال سے تصویر منظر عام پر آگئی ۔

سوشل میڈیا پر زیرِ گردش تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹیلی ویژن اسکرین پر اپنی جاندار اداکاری سے سب کے دلوں میں گھر کر جانے والے مسعود اختر اسپتال کے بستر پر بےسُدھ لیٹے ہیں۔

خیال رہے کہ کچھ دن قبل اہلیہ مسعود اختر کا بتانا تھا کہ مسعود اختر کی طبیعت زیادہ خراب ہونے پر اسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق مسعود اختر پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا ہیں۔

یاد رہے کہ ٹی وی ڈراموں سے مقبولیت پانے والے فن کار مسعود اختر نے کئی فلموں میں ولن کی حیثیت سے کام کیا۔

فلم ’سنگدل‘ میں ان کی اداکاری کو سراہا گیا، اداکار مسعود اختر کو فنی خدمات پر پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ بھی مل چکا ہے۔

پاکستان کے نامور اداکار مسعود اختر 5 ستمبر 1940ء کو ساہیوال میں پیدا ہوئے۔ 60 کی دہائی میں انہوں نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز کیا اور جلد ہی اسٹیج کے مشہور اداکاروں میں شمار ہونے لگے۔

حکومت پاکستان نے انہیں 14 اگست 2005ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید