پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی مزید تین ٹیمیں بھی کراچی سے لاہور پہنچ گئی ہیں۔
ایئر پورٹ حکام کے مطابق پی ایس ایل کی ٹیم لاہور قلندر، کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے تمام کھلاڑی اور آفیشلز خصوصی پرواز سے لاہور روانہ ہوئے تھے۔
کھلاڑیوں کو سخت حفاظتی انتظامات میں ہوٹل سے کراچی ایئر پورٹ پہنچایا گیا تھا، جہاں سے تمام کھلاڑی اور آفیشلز پر مشتمل 147 مسافر پی آئی اے کی خصوصی پرواز پی کے 3614 سے لاہور روانہ ہوئے تھے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز ملتان سلطانز، پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں لاہور گئی تھیں۔
پی ایس ایل کا پہلا مرحلہ27 جنوری سے 7 فروری تک کراچی میں کھیلا گیا، جبکہ دوسرا مرحلہ10فروری سے 27 فروری تک لاہور میں کھیلا جائے گا۔