• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) راولپنڈی پولیس نےتھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ ڈھوک کالاخان ، تھانہ وارث خان کے علاقہڈھوک الہی بخش اور تھانہ مری کے علاقہ بانسرہ گلی میں سرچ آپریشن کیے جن میں میں ایس ڈی پی اوز ، ایس ایچ اوز، ایلیٹ فورس، لیڈیز پولیس اور تھانہ کی نفری اور دیگر قانون نافذ کرنے اداروں نے بھی شرکت کی۔ اس دوران 79 گھروں، 10دکانوں کی چیکنگ کی گئی ،22کرایہ داروں کے کوائف اور 364افراد کے کوائف چیک کیے گئے۔ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض نے کہاہے کہ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کے لئے اہم تنصیبات اور مقامات کے گردونواح میں سرچ آپریشنز جاری رہیں گے۔
اسلام آباد سے مزید