• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم پی اے بلال یاسین حملہ کیس، 2 ملزمان کی ضمانت منظور

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان مسلم لیگ نون کے ایم پی اے بلال یاسین پر حملہ کیس میں 2 ملزمان کی ضمانت منظور کرلی گئی ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزمان میاں حامد محمود اور میاں اسد کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک، ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا ہے کہ دونوں ملزمان کو گواہ کے بیان کی روشنی میں نامزد کیا گیا ہے، ملزمان کا بلال یاسین پر حملہ کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

وکیل نے استدعا کی کہ عدالت دونوں کی عبوری درخواست ضمانت منظور کرنے کا حکم دے۔

عدالت نے دونوں ملزمان کو 18 فروری تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔

واضح رہے کہ 31 دسمبر کو بلال یاسین پر موہنی روڈ پر 2 موٹر سائیکل سواروں نے حملہ کیا تھا جس میں وہ شدید زخمی ہوگئے تھے، انہیں 2 گولیاں لگی تھیں، 1 گولی پیٹ کو چھو کر گزر گئی تھی۔

بلال یاسین واقعے کے روز لیگی ورکر حاجی لیاقت کے ساتھ ایک دکان کے تنازع میں صلح کروانے گئے تھے۔

قومی خبریں سے مزید