شیخوپورہ کے علاقے مریدکے میں جوتا بنانے کی فیکٹری میں آتشزدگی کا واقعہ رونما ہوا۔
ریسکیو حکام کے مطابق آگ نے تقریباً 8 ہزار مربع فٹ رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔
حکام کے مطابق آگ کی لپیٹ میں کیمیکل اور تیار جوتوں کے 8 گودام آئے ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق ریسکیو 1122 کی 10 گاڑیوں نے آپریشن میں حصہ لیا، اب تک کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔