• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی بی نے نئے کمنٹیٹرز کی تلاش کا بیڑا اٹھالیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نئے کمنٹیٹرز کی تلاش کا بیڑا اُٹھالیا ہے۔

اس سلسلے میں پی سی بی نے مقابلے کا اعلان کیا ہے اور مقابلہ جیتنے والے کو 5 لاکھ روپے اور پی ایس ایل سیون کے فائنل میں کمنٹری کرنے کا موقع دیا جائے گا۔

پی سی بی کےمطا بق پی ایس ایل سیون کے دوران نئے کمنٹیٹرز کی تلاش کےلئے مہم شروع کی جارہی ہے، اس سلسلے میں کام کا آغاز ہوگیا ہے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ کمنٹری کو پروفیشنل کیریئر بنانے کے خواہشمند افراد اس مقابلے میں حصہ لے سکتے ہیں۔

پی سی بی کے مطابق مقابلے میں 18 سال سے زائد عمر اور پاکستانی ہونا شرط ہے، پہلے مرحلے میں 20 کمنٹیٹر کا انتخاب کیا جائے گا۔

کرکٹ بورڈ کے مطابق اس کے بعد اُن میں سے 5 کمنٹیٹرز کو شارٹ لسٹ کیا جائے گا، جو فائنل راؤنڈ میں حصہ لیں گے اور پھر فاتح کا فیصلہ ہوگا۔

پی سی بی کے مطابق کامیاب اُمیدوار کو 5 لاکھ روپے انعام اور پی ایس ایل سیون کے فائنل میں کمنٹری کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید