• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز نے اہم دہشت گرد کو ہلاک کردیا


شمالی وزیرستان میں کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گرد عرفان عرف ابودردا کو ہلاک کردیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے شیوہ میں فائرنگ کا تبادلہ گزشتہ رات ہوا، جس میں دہشت گرد عرفان عرف ابو دردا مارا گیا، جس سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور ٹارگٹ کلنگ و اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مقامی افراد نے سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کی تعریف کی اور دہشت گردی کے خاتمے کےلیے مکمل تعاون کا اظہار کیا۔

قومی خبریں سے مزید