راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) راولپنڈی پولیس نے انسداد پتنگ بازی اور امن و امان کے حوالے سے فلیگ مارچ کیا، فلیگ مارچ میں سینئر افسران کے ساتھ ایس ایچ اوز، ٹریفک پولیس، ڈولفن سکواڈز، ایلیٹ فورس سی پی یو، ٹیگ وہیکلز اور دیگر یونٹس نے شرکت کی ، مارچ پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز سے شروع ہو کرعمار چوک،کچہری چوک، مال روڈ،چیرنگ کراس، ویسٹریج،رتہ امرال، گنجمنڈی، فوارہ چوک، لیاقت باغ، کمیٹی چوک، چاندنی چوک، فیض آباد، شمس آباد، راول روڈسے ہوتا ہوا پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض نے کہاہے کہ راولپنڈی پولیس انسداد پتنگ بازی اور امن و امان کے قیام کیلئے پُر عزم ہے۔