• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواب شاہ، PMU کی خاتون نرسنگ آفیسر پر تشدد ثابت

تشدد کے نشان اور میڈیکل رپورٹ کا اسکرین گریب
تشدد کے نشان اور میڈیکل رپورٹ کا اسکرین گریب

نواب شاہ کی پیپلز میڈیکل یونیورسٹی (پی ایم یو) میں نرسنگ ہاؤس آفیسر پروین رند سے مبینہ طور پر زیادتی کے معاملے کی میڈیکل رپورٹ میں تشدد ثابت ہوگیا ہے۔

میڈیکو لیگل آفیسر پیپلز میڈیکل آفیسر ڈاکٹر نازیہ مگسی کے مطابق پیپلز میڈیکل یونیورسٹی میں نرسنگ ہاؤس آفیسر پروین رند کے گلےاور ہاتھوں پر چوٹ کے نشان ہیں جبکہ گال پر بھی سوجن ہے۔

وائس چانسلر پیپلزمیڈیکل یونیورسٹی نواب شاہ ڈاکٹر گلشن علی میمن نےواقعہ کی تحقیقات کےلئے تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی ہے۔

ہاؤس آفیسرنرسنگ پروین رند نے گزشتہ روز ڈائریکٹر اور وارڈن کے خلاف تشدد و ہراساں کیے جانے کا الزام لگایا تھا جبکہ رجسٹرار یونیورسٹی نے واقعہ کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس قسم کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔

رجسٹرار یونیورسٹی کاکہنا ہے کہ انتظامیہ خاتون کا ہاسٹل میں کمرہ تبدیل کرنا چاہتی تھی جبکہ خاتون نے کمرہ تبدیل کرنے سے انکار کیا تھا، خاتون نے تشدد کا جھوٹا الزام لگایا ہے۔

دوسری جانب ہاؤس آفیسر نرسنگ پروین رند نے پریس کلب کے سامنے دھرنا دیتے ہوئے جیو نیوز سے گفتگو کی اور بتایا کہ پیپلز میڈیکل یونیورسٹی میں لڑکیوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا ہے، ہراسمنٹ کی شکار لڑکیوں کو قتل کیا جاتا ہے۔

پروین رند نے الزام لگایا لڑکیوں کی لاش پنکھے میں لٹکا دی جاتی اور خودکشی کا رنگ دیا جاتا ہے،وائس چانسلر ، ڈائریکٹر یونیورسٹی ، وارڈن کو گرفتار کیا جائے۔

ہاؤس آفیسر نرسنگ پروین رند کل وارڈن فرحین اور عاتقہ نے مجھے مارا، میں لطیف ہال بھاگی،مجھے مار کھاتے اسٹوڈنٹس نے بھی دیکھا ہے۔


قومی خبریں سے مزید