انسداد دہشتگردی عدالت نے 7 مقدمات میں عزیر بلوچ کی درخواست ضمانت دوسری مرتبہ مسترد کردی۔
لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کی 7 مقدمات میں درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی، جو دوسری مرتبہ مسترد کردی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ عزیر بلوچ و دیگر کے خلاف کلا کوٹ تھانے میں مقدمات درج ہیں، ان کے خلاف تمام 7 مقدمات 2012 میں درج کیے گئے تھے، عزیر بلوچ اور دیگر پر قتل، اقدام قتل، پولیس مقابلہ، دھماکا خیز مواد رکھنے کے الزامات ہیں۔
اس سے قبل عدالت نے اگست 2022 میں عزیر بلوچ کی درخواست ضمانت مسترد کی تھی، کیسز میں نامزد دیگر ملزمان میں امین بلیدی، ذاکر ڈاڈا، زبیر بلوچ، دیگر شامل ہیں۔