• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شعبہ تدریس کی بہتری کی خاطر حکومت سندھ کا اساتذہ کیلئے بڑا اعلان

حکومت سندھ نے صوبے میں شعبہ تدریس کی بہتری کے لیے اساتذہ کو لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ 

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ نے کہا کہ دیگر شعبوں کی طرح اساتذہ کو بھی لائسنس جاری کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں صرف لائسنس یافتہ اساتذہ ہی فرائض انجام دے سکیں گے۔

وزیر تعلیم نے کہا کہ یہ لائسنس سندھ ٹیچرز ٹریننگ اتھارٹی جاری کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ شعبہ تدریس کی بہتری کے لیے کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید