• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

167جمہوری ممالک میں پاکستان کا نمبر کونسا ہے؟


دی اکانومسٹ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں نیم جمہوریت یا ہائیبرڈ حکومت ہے، پاکستان کا دنیا کے167 جمہوری  ممالک میں 104واں نمبر ہے۔

بین الاقوامی جریدے ’دی اکانومسٹ‘ کے تحقیقی ادارے ’انٹیلی جنس یونٹ‘ نے دنیا بھر میں جمہوریت کے حوالے سے سال 2021 کی رینکنگ جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق بھارت میں بھی نیم جمہوریت ہے، لیکن  بھارت کا رینکنگ میں 46 واں اور بنگلہ دیش کا 75 واں نمبر آیا ہے۔

 انڈیکس کے مطابق دنیا بھر میں اس سال بھی جمہوریت زوال کی طرف گامزن رہی۔ صرف 21 ممالک میں مکمل جمہوریت ہے، 53 ممالک کے نظام ناقص ہونے کے باوجود تقریباً جمہوریت کے قریب  ہے۔

انڈیکس میں پہلا نمبر یورپی ملک ناروے کو دیا گیا ہے، افغانستان سب سے آخری یعنی 167 ویں نمبر پر ہے، جبکہ دنیا کی ایک تہائی آبادی کو مطلق العنان حکومتوں کا سامنا ہے۔

قومی خبریں سے مزید