اسلام آباد (نمائندہ جنگ) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اسحاق ڈار نے بطور سینیٹر حلف اٹھانے کیلئے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو خط لکھ دیا۔ خط کی کاپی الیکشن کمیشن کو بھی بھجوا دی گئی ہے۔ خط میں لکھا گیا ہے کہ انتخاب چیلنج کرنیکاقانونی تنازع حل ہوچکا، ویڈیولنک کے ذریعے حلف لیاجائے، 3 مارچ 2018کو سینیٹ نشست پر میرا انتخاب چیلنج کرنے کا قانونی تنازع حل ہو چکا، سپریم کورٹ نے 21دسمبر 2021کو سول اپیل مسترد کر دی، خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے 10جنوری 2022ء کا سینیٹ نشست پر میری کامیابی کی معطلی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ، قانونی رکاوٹیں دور ہونے کے بعد بطور منتخب سینیٹر حلف اٹھانے کیلئے تیار ہوں تاہم برطانیہ میں زیر علاج ہونے کے سبب فی الحال ذاتی طور پر آنے سے قاصر ہوں لہذا بطور سینیٹر ویڈیو لنک کے ذریعے حلف لیا جائے۔