سر گو د ھا(نامہ نگار ) پاکستان پیپلز پارٹی نے نظریاتی کارکنوں کی حوصلہ افزائی اور ان کو پروٹوکول دینے کی عملی کوششوں کا آغاز کر دیا گیا۔اس سلسلہ میں سابق سٹی جنرل سیکرٹری میاں جاوید امجد‘ مرکزی رہنماؤں وسابق وزراء تسنیم احمد قریشی‘ امتیاز چوہدری‘ امتیاز صفدر وڑائچ و دیگر نے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پانامہ لیکس‘ پیپلز پارٹی کی تنظیم سازی و دیگر ایشوز پر مفصل مشاورت کی گئی۔ سینیٹر اعتزاز احسن نے میاں جاوید امجد کی پارٹی اور جمہوری خدمات پر انہیں زبرداست خراج تحسین پیش کیا۔